حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مندرجہ ذیل روایت کتاب وسائل الشیعہ سے نقل کی گئی ہے۔
اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال الامام الرضا علیہ السلام :
کانَ أبی إذا دَخَلَ شَهرُ المُحَرَّمِ لایُری ضاحِکا ... فَإذا کانَ یَومُ العاشِرِ کانَ ذلِکَ الیَومُ یَومَ مُصیبَتِهِ و حُزنِهِ و بُکائِهِ؛
حضرت امام رضا علیہ السلام نے فرمایا:
جب ماہ محرم آتا تو کوئی میرے باپ کو ہنستے نہیں دیکھتا اور جب روز عاشورا آتا تو یہ آنحضرت(ع) کے لیے سوگ، غم و اندوہ اور گریے کا دن ہوتا۔
وسائل الشیعه: ج ۱۰، ص ۵۰۵